Thursday, 25 April 2024, 06:53:50 pm
وزیراعظم کی سعودی عرب میں سعودی ولی عہدسے ملاقات ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت
September 20, 2019

وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کے روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سعودی عرب میں ملاقات کی۔

اجلاس میں دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے سعودی عرب کے تیل کے ذخائر پر حملوں کی مذمت بھی کی۔

اس سے قبل جدہ کے شاہی ٹرمینل پر پہنچنے پر شہر مکہ کے گورنرخالد الفیصل بن عبد العزیز نے عمران خان کا خیر مقدم کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے74 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیو یارک جانے سے پہلے سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کریںگے۔

پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وہاں کرفیو اور پابندیاں عائد کرنے کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد سے وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سعودی عرب کے ولی عہد سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.