Wednesday, 17 April 2024, 04:04:47 am
وزیراعظم کادورہ سعودی عرب دوطرفہ تعاون کےفروغ میں ایک اورسنگ میل ثابت ہوگا :ڈاکٹرفردوس
September 19, 2019

 اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا سعودی عرب کا دورہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا۔

 جمعرات کے روز مختلف ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان اعتماد پر مبنی برادرانہ دوستی کامظہر ہے جسے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد سے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

 انہوں نےکہا کہ برادر اسلامی ملک کو جو اسلامی تعاون تنظیم کا انتہائی اہم رکن بھی ہے اعتماد میں لینا مظلوم کشمیریوں کی آواز اٹھانے کےلئے ضروری ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کے نتیجے میں مظلوم کشمیریوں کےلئے اسلامی دنیا کی مکمل حمایت حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے اور او آئی سی نے کشمیریوں کی حمایت کا کھل کر اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ اسی قوت سے پیش کریں گے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے سے بھی دوطرفہ تاریخی تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملی۔

 انہوں نےکہا کہ پاکستان کے عوام سعودی قیادت سے محبت اور ان کاا حترام کرتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.