Friday, 29 March 2024, 02:25:47 pm
میڈیا ٹریبونل قانو ن ذرائع ابلاغ کے ساتھ مشاورت کے بعدتشکیل دیاجائیگا:سپیکرقومی اسمبلی
September 19, 2019

 قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے یقین دلایا ہے کہ میڈیا ٹربیونل کے قیام سے متعلق قانون میڈیا کے ساتھ مشاورت کے بعد تشکیل دیا جائے گا۔

 وہ جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن کی حلف برادری کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

سپیکر نے کہا کہ صحافیوں کےخلاف کوئی قانون نہیں بنایا جائے گا بلکہ ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو ذرائع ابلاغ کے ٹربیونلز کے قانون پر بحث سے متعلق قائمہ کمیٹی کی کارروائی کاحصہ بنایا جائے گا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے اطلاعات اور نشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس  عاشق اعوان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.