Wednesday, 24 April 2024, 05:59:39 am
ماہرین سعودی تیل کی تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں:انتونیوگرتریز
September 19, 2019

File Photo

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگرتریزنے کہاہے کہ عالمی ادارے کے ماہرین گزشتہ ہفتے سعودی تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ماہرین کو سلامتی کونسل کی اس قراردادکے تحت حملوں کی چھان بین کا اختیار حاصل ہے جس کے تحت ایران کے ساتھ دوہزارپندرہ کے ایٹمی معاہدے کی منظوری دی گئی تھی۔انہوں نے سعودی تیل کی تنصیبات پرحملے کی شدیدمذمت بھی کی اور کہاکہ وہ حملے کی تحقیقات کے نتائج کے منتظررہیں گے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیاکہ خلیج فارس میں کسی بھی بڑی محاذ آرائی کے خطے سمیت عالمی سطح پر تباہ کن اثرات مرتب ہو ں گے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.