Thursday, 25 April 2024, 06:58:16 pm
جاپان کو ایسے کوئی خفیہ شواہد نہیں ملے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران ملوث ہے:جاپانی وزیر دفاع
September 19, 2019

File Photo 

جاپان کے وزیردفاع Taro Kono نے کہاہے کہ اُن کے ملک کو ایسے کوئی خفیہ شواہد نہیں ملے کہ سعودی تیل تنصیبات پرحالیہ حملوں میں ایران ملوث ہے۔

انہوں نے ٹوکیومیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حملہ حوثی باغیوں نے کیا جنہوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کادعویٰ کیاتھا۔

وزیردفاع نے کہاکہ جاپان کسی بھی فوجی ردعمل میں حصہ نہیں لے گا اورموجودہ بحران کے سفارتی حل کی کوششیں کرے گا۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.