Thursday, 25 April 2024, 09:58:32 am
ایئر چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاپاکستان کی فضائی حدود کو کسی بھی درپیش خطرے کے دفاع کے عزم کا اظہار
September 19, 2019

فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے اسلام آباد میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اورترقی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اورعزم کو سراہا۔پاک فضائیہ کے سربراہ اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان کی فضائی حدود کو کسی بھی درپیش خطرے کے دفاع کابھی عزم ظاہرکیا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.