Friday, 29 March 2024, 12:09:57 am
افغانستان:خودکش بم دھماکے میں 20افرادہلاک
September 19, 2019

افغانستان کے جنوبی صوبے زابل کے علاقے Qalat میں ایک سرکاری ہسپتال کے قریب آج (جمعرات)  ایک  خودکش بم دھماکے میں کم سے کم بیس افرادہلاک اورنوے سے زائدزخمی ہوگئے۔

طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،جس کے نتیجے میں ہسپتال کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔

ادھر افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں افغان سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں جیسےامریکی فضائیہ کا تعاون حاصل تھا ،30 افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

ننگرہار صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری نے کہاہے کہ ڈرون حملے میں چلغوزوں کے کھیت میں کام کرنے والے کاشتکار ہلاک ہوئے ہیں۔

(این این آر، نصیرقریشی ،وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.