Friday, 19 April 2024, 11:27:12 am
شمالی کوریاجزیرہ نماکوریاکوایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنےکےلئےمیزائل تجربات کی اہم تنصیبات بند کرنے پرمتفق
September 19, 2018

شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کےلئے میزائل تجربات  کی اہم تنصیبات بند کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے پیانگ یانگ میں ملاقات کے بعد کہا کہ شمالی کوریا کےرہنما کم جونگ اُن نے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی خطرات  سے پاک امن کی سرزمین  بنانے کےعزم  کا اعادہ کیا ہے۔

ادھر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے معاہدے کو جزیرہ نما کوریا میں فوجی امن کی جانب ایک پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں وہ سیول کا دورہ کریں گے اور وہ یہ دورہ کرنے والے پہلے رہنما ہوں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.