Thursday, 25 April 2024, 06:19:02 pm
وزیراعظم شاہ سلمان،ولی عہد سے بات چیت کیلئے سعودی عرب میں ہیں
September 20, 2018

وزیراعظم عمران خان جو اس وقت سعودی عرب کے دوروزہ دورے پرہیں آج (بدھ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے بات چیت کریں گے۔ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت کے ساتھ اہم دوطرفہ علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔سعودی فرمانروارائل کورٹ میں وزیراعظم کے لئے سرکاری ضیافت کابھی اہتمام کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات اپنے وفد کے ہمراہ مکة المکرمہ میں عمرہ اداکیا۔حرم مکی میں آمد پر وزیراعظم کے لئے خصوصی طورپربیت اللہ شریف کا دروازہ کھولاگیا۔انہوں نے بیت اللہ شریف میں نوافل ادا کئے اور امت مسلمہ اور پاکستان کے امن اور استحکام کے لئے دعامانگی۔اس سے قبل مدینہ منورہ میں اپنی آمدکے فوری بعدوزیراعظم نے روضہ رسولۖ پرحاضری دی اور مغرب کی نماز ادا کی اور ریاض الجنہ میں نوافل اداکئے۔وزیراعظم اور ان کے وفد کے لئے خصوصی طورپر روضہ رسولۖ کے دروازے کھولے گئے۔وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کادورہ کررہے ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ،وزیرخزانہ اسدعمر،وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری اورمشیر تجارت عبدالرزاق دائود بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.