Thursday, 25 April 2024, 02:04:04 pm
ملک بھر میں آٹھویں محرم الحرام عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
September 19, 2018

 ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آٹھویں محرم الحرام عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

 اس سلسلے میں شہر کے مختلف حصوں سے ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں جبکہ مجالس بھی منعقد کی جارہی ہیں۔

آٹھویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہورہا ہے جو شام کو امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

حکومت سندھ کے جلوس کے شرکا کے تحفظ کے لئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے ہیں اور جلوس کے راستوں پر پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کے سات ہزار سے زائداہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

 جلوس کے راستے پر آنے والے علاقوں میں موبائل سروس معطل ہے اور دس محرم الحرام تک موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.