Friday, 29 March 2024, 08:57:36 pm
جمہوری اورپرامن طریقہ کارہی کشمیرکےتنازع کےمستقل حل کاواحدراستہ ہے:کل جماعتی حریت کانفرنس
September 19, 2018

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نےحق خودارادیت پرعملدرآمد میں تاخیری حربوں کے ضمن میں بھارتی فوج کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے برطانوی حکومت کے کردار کو انتہائی افسوسناک قرار دیاہے۔

 سید علی گیلانی نے حیدر پور،سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اور پرامن طریقہ کار ہی کشمیر کے تنازع کے مستقل حل کا واحد راستہ ہے۔

 انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ ڈھونگ انتخابات سے دوررہیں کیونکہ ان انتخابات کو جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کےلئے ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر کے معاشی اثاثوں کی لوٹ مار کرناہے۔

اجلاس کے شرکا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر 1947 کے تقسیم کے منصوبے کا نامکمل حصہ ہے اور اسے سیاسی اورانسانی معاملہ قراردیا جسے جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے انعقاد کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.