Wednesday, 24 April 2024, 01:20:00 am
سوڈان،عبوری فوجی کونسل کا خود مختار کونسل کے قیام میں 48گھنٹوں کی تاخیر کا اعلان
August 19, 2019

سوڈان میں آج عبوری فوجی کونسل نے خودمختاری کونسل کی تشکیل کو 48 گھنٹے کیلئے موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔عبوری فوجی کونسل کے ترجمان Shams Eddin Kabashi نے کہا ہے کہ آزادی اور تبدیلی کے اتحاد نے جو فہرست پیش کی تھی اس میں سے کچھ نام نکال دیئے ہیں اور امیدواروں کی حتمی فہرست پیش کرنے کیلئے مزید وقت مانگا ہے۔ادھر برطرف ہونے والے صدر عمر البشیر خرطوم میں ایک عدالت میں پیش ہوئے جو ان کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کررہی ہے۔پراسیکیوٹر علاء الدین عبداللہ نے کہا ہے کہ عمر البشیر پر غیر ملکی کرنسی قبضے میں رکھنے اور غیر سرکاری طور پر تحائف وصول کرنے کا الزام ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.