Tuesday, 19 March 2024, 08:50:46 am

مزید خبریں

 
سکردو میں سرفرنگہ ڈیزرٹ ریلی کا تیسرامرحلہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے نام
August 19, 2019

سکردو میں اس ماہ کی 23 سے 25 تاریخ کو منعقد ہونے والی سرفرنگہ ڈیزرٹ ریلی کے تیسرے مرحلے کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے نام کردیا گیا ہے۔

 اس بات کااعلان گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاحت آصف اللہ خان نے آج اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کے دوران کیا۔

 انہوں نے  کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے ریلی میں شامل گاڑیوں پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے جائیں گے۔

سیکرٹری نے کہا کہ اس ریلی کے انعقاد سے گلگت بلتستان کی ثقافت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

آصف اللہ خان نے کہا کہ اس ریلی کی انعامی رقم 35 لاکھ روپے ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اب تک اس ریلی میں شرکت کےلئے ساٹھ جیپوں اور چالیس موٹر بائیکس کا اندراج کیا جاچکا ہے۔.این این آر /نصیرقریشی

Error
Whoops, looks like something went wrong.