Thursday, 25 April 2024, 04:31:53 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرصدارت اجلاس ، دریائےستلج میں ممکنہ طور پرپیداصورتحال کےلئےحفاظتی اقدامات کاجائزہ
August 19, 2019

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے آج لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدار ت کی ، جس میں بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں دولاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کے باعث ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کےلئے حفاظتی اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں دریا کے دونوں اطراف سیلاب کی صورتحال کی صورت میں امداد و بچاو کی کارروائی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ بھارت نے کسی اطلاع کے بغیر دریائے ستلج میں پانی چھوڑا اور آج گنڈاسنگھ والا سے ایک لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزرنے کا امکان ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلاب کے خطرے کے حامل علاقوں میں پہلے ہی اکاسی ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو دریا کے اطراف کی آبادیوں کا انخلا یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 انہوں نے کہا کہ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے اور یہ  بھی ہدایت کی  کہ امدادی کیمپوں میں تمام ضروری اشیا فراہم کی جائیں اور وہاں کسی چیز کی کمی نہ ہو۔.این این آر /نصیرقریشی

Error
Whoops, looks like something went wrong.