Thursday, 18 April 2024, 05:58:46 pm
ہزارہ موٹروے پر تعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری
August 19, 2018

file photo

ہزارہ موٹروے پر تعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری ہے توقع ہے کہ یہ منصوبہ اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔

 شاہراہوں کے قومی ادارے کےایک عہدیدار کے مطابق منصوبے کے پہلے دو حصے مکمل ہونے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کےلئے پہلے ہی کھولے جاچکے ہیں۔

 شاہ مقصود انٹر چینج سے حویلیاں تک کا باقی ماندہ حصہ اس سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔

 59 کلو میٹر طویل موٹروے کو 34 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

 اس منصوبے کی تکمیل سے شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.