Friday, 29 March 2024, 04:22:09 am
تحریک انصاف کے عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب
August 19, 2018

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ )ق)کے اتحاد کے مشترکہ امیدوار عثمان احمد بزدار کو پنجاب کا نیا وزیراعلی منتخب کرلیاگیا ہے۔

انہوں نے 186 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن)کے حمزہ شہباز کو 159 ووٹ ملے' تین سو پینتالیس ارکان نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

انتخابی عمل آج لاہور میں پنجاب اسمبلی میں ایوان کی تقسیم کی بنیاد پر ہوا۔

سپیکر چوہدری پرویزالہی نے اجلاس کی صدارت کی اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

بعد میں ایوان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ کی ذمہ داری کیلئے ان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ان کی حکومت ملک کی ترقی کیلئے عمران خان کے وژن پر عملدرآمد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ صوبے کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی حکومت ایسے علاقوں کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔

 انہوں نے انتخابی عمل میں حصہ لینے پر حزب اختلاف کے اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔عثمان احمد بزدار نے کہاکہ اچھا نظم ونسق یقینی بنانا اور بدعنوانی کا خاتمہ ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نظام میں خیبرپختونخوا کی طرز پر بہتری لائی جائے گی جس کے ثمرات حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف کو حاصل ہوئے ۔وزیراعلی نے کہاکہ مقامی حکومت کو مضبوط بنایا جائے گا جس کیلئے ایک باضابطہ نظام متعارف کرایاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کو مضبوط بنایاجائے گا ۔ انہوں نے ایک اچھی ٹیم کے ذریعے موجودہ نظام میں بہتری لانے کا عزم ظاہر کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ کے ہارنے والے امیدوار حمزہ شہبازشریف نے بھی ایوان سے خطاب کیا اور عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ایک پارلیمانی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا  انہوں نے کہاکہ ان کی جماعت حکومت کے غلط کاموں کے بارے میں ایوان کے اندر اور باہر آئینی انداز میں اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔

بعد میں اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

نئے منتخب وزیر اعلیٰ عثمان احمد بزدار کل گورنر ہائوس میں ایک تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.