Friday, 29 March 2024, 10:01:16 am
نئی حکومت عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائیگی:تجزیہ کار
August 19, 2018

سیاسی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں نے امیدظاہر کی ہے کہ نئی حکومت عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائیگی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کا سب سے بڑاہدف بدعنوانی کا خاتمہ ہے جو معاشرے میں غربت اور ناانصافی کی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے اور اسے پاکستان کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے سے متعلق ایک مکمل لائحہ عمل تیار کیا ہے۔سینیئر تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈئر ٹیپو سلطان نے کہا کہ موثر خارجہ پالیسی ایک چیلنج ہے جو خصوصی توجہ کا تقاضا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر، پانی کا انتظام، کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں جیسے متعدد حل طلب مسائل ہیں اور نئی حکومت اس کے مطابق حکمت عملی وضع کریگی۔سینئیر تجزیہ کار ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی نے کہا کہ یہ خوش قسمتی ہے کہ اقتدار کی منتقلی خوش اسلوبی، جمہوری اور پرامن طریقے سے ہوئی اور عمران خان نے پاکستان کے بائیس ویں وزیراعظم کا حلف اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تجربہ کار اور باصلاحیت ارکان پارلیمنٹ کی کابینہ کا انتخاب کیا ہے۔ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی نے کہاکہ نئی حکومت کے بڑے چیلنجوں میں معاشی استحکام، امن وامان کی صورتحال، بدعنوانی اور نظرثانی شدہ خارجہ پالیسی شامل ہیں۔ممتاز ماہر معاشیات ڈاکٹر عالیہ ایچ ہاشمی نے کہا کہ حکومت کووعدے کے مطابق نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے،محصولات جمع کرنے،زرمبادلہ کے ذخائر اور ٹیکس کا دائرئہ کار بڑھانے کیلئے قلیل اور طویل مدتی اقتصادی لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.