Friday, 29 March 2024, 07:38:56 am
مراد علی شاہ کی متعلقہ حکام کو لاڑکانہ، دادو،بدین اور ٹھٹھہ کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
August 19, 2018

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو مناسب آبی انتظام کے ذریعے لاڑکانہ، دادو،بدین اور ٹھٹھہ کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 آج کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صوبے میں پانی کی قلت پر گہری تشویش ظاہر کی اور اس حوالے سے سات دن کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ اس صورتحال سے چاول کی فصل کی بوائی بھی متاثر ہوئی جو جولائی اور اگست کے درمیان بوئی جاتی ہے انہوں نے محکمہ آبپاشی سے نقصان کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.