Tuesday, 23 April 2024, 11:25:10 pm
بھارت:شدید سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 357 ہوگئی
August 19, 2018

بھارت کے صوبے کیرالہ میں شدید سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 357 ہوگئی ہےجبکہ تقریبا3 ارب ڈالر کے بنیادی ڈھانچے کا نقصان ہوا ہے۔

آج (اتوار) صوبہ کیرالہ کے افسر اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک ہوئے۔

متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے بری، بحری اور فضائی افواج کے ہزاروں اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ 3لاکھ 53 ہزار افراد کو تین ہزار سے زائد امدادی خیمہ بستیوں میں منتقل کر دیاگیا ہے۔

 مئی کے آخر میں مون سون کی طوفانی بارشوں  کی وجہ سے مٹی کے تودوں اورسیلاب کی زد میں آکر کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.