Friday, 29 March 2024, 03:25:45 am
بھارتی فوج کی عید الاضحیٰ سے قبل کارروائیاں، حریت کانفرنس کی شدید مذمت
August 19, 2018

file photo

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عید الاضحی سے قبل بھارتی فوج کی جانب سے ریاست بھر میں چھاپوں، کارروائیوں اور حراستوں کی حالیہ لہر کی مذمت کی۔

 سری نگر میں جاری ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری غلام نبی سبمھی نے بھارت کے اس اقدام کو سیاسی  انتقام کی بد ترین صورت قرار دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کو کولگام، شوپیاں، پلوامہ ، بانڈی پورہ، ہندواڑہ اور بارہمولہ کے علاقوں میں بھارتی فورسز کے مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام کی قابل رحم داستانیں موصول ہورہی ہیں ۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ گھروں کو مسمار کئے جانا، شہریوں کی مار پیٹ اور انہیں رات بھر سڑکوں پر کھڑے رکھنے کے بھارتی اقدامات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.