Thursday, 28 March 2024, 11:24:19 pm
بارہ مولا میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، ایک اور نوجوان شہید
August 20, 2018

 مقبوضہ کشمیر  کےضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے آج ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاقے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

 نوجوان کو ضلع کے علاقے کستوری نڑ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔

 گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے Tangdharمیں بھارتی فوجیوں نے تین نوجوانوں کو شہید کیا ۔

دریں اثنا چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک نے بھارت کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 35 اے کے خاتمے کو جمو ں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش قرار دیا۔

 سری نگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کےلئے متعدد درخواستیں دائر ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.