Wednesday, 12 August 2020, 08:26:20 am
پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے،عائشہ فاروقی
July 19, 2020

فائل فوٹو۔

دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے آج رات ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے امن کے لئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کشمیر کاز کی حمایت کے لئے آگے آئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے سے ہمیشہ کتراتا رہا ہے اور مودی کے ہٹ دھرمی پر مبنی رویے نے علاقائی خوشحالی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔