Tuesday, 23 April 2024, 10:14:18 pm
آئل ٹینکرزکنٹریکٹرزایسوسی ایشن نے اپنی اعلان کردہ ہڑتال ختم کردی
July 19, 2020

آئل ٹینکرزکنٹریکٹرزایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کے بعد اپنی اعلان کردہ ہڑتال ختم کردی ہے۔

ہڑتال ختم کرنے کافیصلہ اسلام آباد میں وزیرتوانائی عمرایوب خان اورآئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفدکے درمیان ایک ملاقات میں کیاگیا۔اجلاس میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو،صوبائی ریونیواتھارٹیزکے چیئرمین، پاکستان سٹیٹ آئل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام شامل تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ آئل ٹینکرزکنٹریکٹرزایسوسی ایشن اورایف بی آر کی ایک مشترکہ ٹیم انکم ٹیکس میں اضافے کے معاملے کوحل کرنے کے لئے کل ملاقات کرے گی۔اجلاس میں سروس سیلزٹیکس کامعاملہ حل کرنے کے لئے کل سندھ ریونیوبورڈاوردوسرے صوبائی ریونیوحکام کاایک اجلاس بلانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.