Tuesday, 20 August 2019, 09:28:16 pm

مزید خبریں

 
پاکستان کی افغانستان میں ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت
July 19, 2019

پاکستان نے افغانستان میں ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں فریق ملک اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے تعمیری طور پر کام جاری رکھیں گے۔دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ الزامات کی سیاست متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعے مسائل کے حل کیلئے دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان پائے جانیوالی مفاہمت کی روح کے خلاف ہے۔