Thursday, 12 December 2019, 06:08:01 pm
وزیراعظم کا پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ کے برابر لانے کے حکومتی عزم کا اعادہ
July 19, 2019

وزیراعظم عمران خان نے ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کی سہ پہر میانوالی میں نمل انسٹیٹیوٹ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ پسماندہ علاقے میں جدید ہسپتال کی تعمیر سے مقامی آبادی کو طبی سہولیات حاصل ہوں۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے روحانی اطمینان حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کیلئے کام کرنے والوں کا نام ہمیشہ احترام سے لیا جائیگا۔عمران خان نے کہا کہ نمل یونیورسٹی اس علاقے میں عوام کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے ان کے ویژن کا حصہ ہے جہاں لوگوں کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت میسر نہیں تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ نمل کی فیکلٹی میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد گیارہ سے بڑھ کر بائیس ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں 97 طلباء وظائف پر زیرتعلیم ہیں۔