Saturday, 24 August 2019, 04:56:40 pm
ممتازشاعرساغر صدیقی کی 45 ویں برسی
July 19, 2019

اردو کے ممتاز شاعر ساغر صدیقی کی  45 ویں برسی  جمعہ کے روز منائی گئی۔ ان کا اصل نام محمد اختر تھا وہ1928 کو امبالا میں پیدا ہوئے۔ وہ1947 میں انیس سال کی عمر میں ہجرت کرکے پاکستان آگئے اور لاہور میں سکونت اختیار کی۔ ساغر صدیقی نے نوعمری میں شاعر ی شروع کی۔اُن کی زیادہ تر نظموں کا مواد محفوظ نہ ہونے کے باعث ان کی کئی نظمیں شائع نہ ہوسکیں۔ ساغر صدیقی انیس جولائی1974 میں چھیالیس سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔