Thursday, 12 December 2019, 06:15:42 pm
چیف جسٹس کا فوجداری مقدمات کے حل کیلئے پولیس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور
July 19, 2019

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فوجداری مقدمات کے حل کیلئے پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے آج سہ پہر کراچی میں مرکزی پولیس آفس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محض پولیس کے سامنے اعتراف جرم کافی نہیں ہے' تفتیشی افسران کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ عدالت میں استغاثہ کو کیسے ثابت کرنا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ فوجداری نظام انصاف میں جھوٹی گواہی اور تاخیری حربے دو بہت بڑی خامیاں ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے عمل تیز کیا گیا ہے اور اب پاکستان کے بارہ اضلاع میں قتل اور منشیات کا کوئی بھی مقدمہ زیر التوا نہیں۔انہوں نے کہا بستر مرگ پر اعتراف کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ شخص دنیا چھوڑ جاتا ہے اور وہ اپنے شعور پر بوجھ نہیں رکھنا چاہتا۔