خیبرپختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کی نشستوں پر انتخاب کے لئے پولنگ کل ہو گی۔
خیبرپختونخوا کے الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے کہاہے۔
تمام پولنگ سٹیشنوں پر ضروری عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پولنگ سٹیشنوں پرپاک فوج کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ووٹروں سے کہا ہے کہ انتخابات میں سرگرمی سے حصہ لیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔