Tuesday, 20 August 2019, 08:53:03 pm

مزید خبریں

 
ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات کی جا رہی ہیں،چیئرمین
July 19, 2019

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبرزیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ادارے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت کے تحت ٹیکس دائرئہ کار کو بہتر بنانے کی ذمہ داری ان کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حوالہ اور ہنڈی سے ملکی معیشت کو بہت نقصان ہوا ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ متوسط طبقے کو ٹیکس کے دائرئہ کار میں لانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت ایسے فیصلوں سے گریز کرے گی جو ٹیکسٹائل صنعت کے لئے نقصان دہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے خاتمے' کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ کے معاملات کے بارے میں گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں۔بعد میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ بورڈ تاجر برادری کے حقیقی مسائل حل کرنے کے لئے ان کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔چیئرمین نے اپنی تبدیلی کی افواہوں کو واضح طو ر پر مسترد کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت شناختی کارڈ کی شرط پر عملدرآمد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔