Tuesday, 20 August 2019, 09:06:00 pm

مزید خبریں

 
فرانس درگئی اور چترال پن بجلی منصوبوں کی بحالی کیلئے 5 کروڑ یورو قرض دیگا
July 19, 2019

فرانس پاکستان کو درگئی اور چترال پن بجلی منصوبوں کی بحالی کے لئے آسان شرائط پر پانچ کروڑ یورو مالیت کا قرضہ اور دو لاکھ یورو کی گرانٹ دے گا۔

اس سلسلے میں اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری نور احمد' پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک BARETY اور فرانس کے ترقیاتی ادارے کے کنٹری ڈائریکٹرJACKY AMPROV نے آج اسلام آباد میں قرض کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے۔یہ رقم درگئی اور چترال میں بجلی گھروں کی موجودہ پیداواری صلاحیت بڑھانے کی غرض سے ان کی پرانی اور فرسودہ مشینری کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تبدیل کرنے پر خرچ کی جائے گی۔اس اقدام سے خطے کی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کی پیداوار میں اضافے اور اس کی ترسیل و تقسیم بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری نے پاکستان کو مالیاتی معاونت فراہم کرنے پر فرانس کی حکومت اور اس کے ترقیاتی ادارے کا شکریہ ادا کیا۔