Friday, 29 March 2024, 05:21:08 pm
ایف35 لڑاکا طیارے کےپروگرام سےباہرکئےجانےسےنیٹوکی طاقت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے:ترکی
July 19, 2019

ترکی نے کہا ہے کہ اسے ایف35 لڑاکا طیارے کے پروگرام سے باہر کئے جانے سے نیٹو کی طاقت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے۔ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آکار نے سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایف35 منصوبے میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے ترکی کو روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر ایف35 لڑاکا طیارے کے پروگرام سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری طرف روسی ایس400 میزائل دفاعی نظام کی 15 کھیپ ترکی پہنچ چکی ہیں۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.