Tuesday, 20 August 2019, 08:52:12 pm

مزید خبریں

 
عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
July 19, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے آج میانوالی میں میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کے ذریعے عام آدمی ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کرتا ہے اور اس کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم ورثے میں ملنے والی اقتصادی مشکلات حل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت لاہور اور کراچی کے درمیان سفر محض آٹھ گھنٹے کا رہ جائیگا۔ اس سے پاکستان میں پاکستان ریلویز کے ذریعے سامان کی نقل و عمل میں بہتری کے علاوہ سڑکوں پر ٹریفک کے رش میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ میانوالی کے نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے تاکہ ان کے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو۔عمران خان نے کہا کہ احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میانوالی ایکسپریس ،لاہور اور ماڑی انڈس کے درمیان چلے گی۔ یہ روزانہ رات نو بجے لاہور سے روانہ ہو گی اور صبح چھ بجے ماڑی انڈس پہنچے گی۔