Saturday, 20 April 2024, 08:30:22 am
حکومت شفاف احتساب پر یقین رکھتی ہے:فواد
June 19, 2020

File Photo

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لئے تمام بدعنوان عناصر اورلوٹ مار کرنے والوں کے شفاف احتساب پر یقین رکھتی ہے۔

نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اگلے مالی سال کے دوران صوبوں کو تین ہزارارب روپے منتقل کرے گی۔وفاقی وزیرنے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ازسرنوجائزے کی ضرورت پرزوردیاتاکہ اس میں شفافیت لائی جاسکے۔فوادچوہدری نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے قومی احتساب بیورو کانظام متعارف کرایا جس میں بہتری لانے کے لئے ترامیم کی جانی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں نیب اصلاحات کے معاملے پرمحض سیاسی برتری کے لئے سیاست کررہی ہیں۔(این این آر،وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.