Tuesday, 16 April 2024, 06:12:03 pm
حکومت نے تمام طلباء کیلئے یکساں نصاب تعلیم کیلئے اقدامات کئے:شفقت
June 19, 2020

File Photo

وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت کے وزیرشفقت محمودنے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں تمام طلباء کے لئے یکساں نصاب تعلیم کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

رات ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک کانظام تعلیم امتیازی ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ہم نے پہلے ہی ٹیلی سکولنگ کاسلسلہ شروع کررکھا ہے تاکہ لوگوں کی بڑی تعداد کے لئے تعلیم تک رسائی یقینی بنائی جاسکے۔پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کی وزیرمملکت زرتاج گل نے کہاکہ عوام کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے ریڈیو پاکستان کی موثررسائی کو بروئے کارلایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ یکساں تعلیمی پالیسی سے ملک بھرمیں طلباء کے لئے یکساں مواقع کی فراہمی کی ضمانت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستان نے ہربحران میں نمایاں کرداراداکیا ہے اوراسے ای لرننگ کے عمل میں استعمال کیاجائے گا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.