Wednesday, 12 August 2020, 11:12:37 am
گلگت بلتستان کا 68 ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹیکس فری بجٹ پیش
June 19, 2020

گریڈ ایک سے پندرہ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں پندرہ فیصد اور گریڈ سترہ اوراس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد اضافے کا اعلان
مالی سال 2020-21 کیلئے گلگت بلتستان کا 68 ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹیکس فری بجٹ آج گلگت میں پیش کیاگیا ۔
قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر اورنگزیب خان نے بجٹ پیش کیا ۔
انہوں نے گریڈ ایک سے پندرہ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں پندرہ فیصد اور گریڈ سترہ اوراس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے ۔
وزیر قانون نے گندم کی سبسڈی کیلئے 6 ارب روپے اور ٹرانسپورٹ کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔