Friday, 22 November 2019, 03:07:13 am
صوبہ بلوچستان کا419ارب روپے سے زائد کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش
June 19, 2019

بدھ کی سہ پہر کوئٹہ میں اسمبلی اجلاس کے دوران بلوچستان کا چار سو انیس ارب سے زائد کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا گیا۔

سپیکر عبدالقدوس بزنجو نے اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے بجٹ پیش کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ کا مجموعی حجم چار سو انیس ارب روپے سے زائد ہے جن میں سے 126 ارب روپے ترقیاتی اور 257 ارب روپے غیرترقیاتی اخراجات کے لئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ بجٹ کا خسارہ انچاس ارب روپے ہے۔