Saturday, 20 April 2024, 07:06:14 pm
پاکستان کااسلام مخالف پروپیگنڈہ کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ کی نئی حکمت عملی وضع کرنے پرزور
June 19, 2019

پاکستان نے اسلام مخالف پروپیگنڈہ اور نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کی نئی حکمت عملی اور لائحہ عمل وضع کرنے پرزوردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے یہ بات نیویارک میں ایک خصوصی اجلاس میں کہی۔انہوں نے کہاکہ دنیاکے متعدد حصوں میں قدامت پسندانہ سیاسی اورانتخابی فوائدکے حصول کیلئے ایسی زبان استعمال کی جاتی ہے۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں اسلام مخالف پراپیگنڈے سے نمٹنے کے لئے ہنگامی لائحہ عمل وضع کرنے پرزوردیاہے جسے آج نسل پرستی اورایک دوسرے سے منافرت کی بنیادپرپھیلایاجارہاہے۔اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے کہاکہ اقوام متحدہ کی حکمت عملی اور لائحہ عمل منافرت پرمبنی تقاریرکی حوصلہ شکنی اورانہیں روکنے کے لئے موثرپروگرام فراہم کرتاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.