Thursday, 25 April 2024, 02:08:50 pm
وزیر صحت پنجاب کاصوبہ بھر میں جعلی دندان سازوں کیخلاف بڑی کارروائی شروع کرنیکا اعلان
June 19, 2019

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے سخت محنت کررہی ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آج لاہور میں پہلی انٹرنیشنل ڈینٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کے ہر شعبے میں تحقیق کو نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے بھر میں جعلی دندان سازوں کیخلاف بڑی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے دانتوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے مکمل اعداد و شمار جمع کرنے کی ضرورت پرزوردیا کیونکہ بیرون ممالک میں ہر نو مولود کوڈینٹل پیکیج دیا جاتا ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.