Thursday, 25 April 2024, 04:56:18 pm
مرادشاہ کی سندھ سےپولیووائرس کےخاتمےکےلئےسخت اقدامات کی ہدایت
June 19, 2019

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں پولیو کے خاتمے سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کی اور سندھ سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی کے علاقوں گڈاب ، بلدیہ، لانڈھی، بن قاسم، لیاقت آباد اور صدر میں پولیو وائرس موجود ہے جبکہ حیدر آباد، جیکب آباد، دادو، قمنبر، شداد کوٹ اور صوبے کے دوسرے حصوں میں بھی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

 

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.