Saturday, 20 April 2024, 03:48:20 am

مزید خبریں

 
خیبر پختونخوا کا مالی سال 20-2019کیلئے 900ارب روپے کا بجٹ پیش
June 18, 2019

فائل فوٹو

منگل کے روز خیبرپختونخوا کا مالی سال 2019-20ء کیلئے 900 ارب روپے کے ریکارڈ حجم کا بجٹ پیش کیا گیا۔

وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے منگل کے روز شام صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک تخمینے کے مطابق 855 ارب روپے کے اخراجات کے مقابلے میں مجموعی پر 900 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ اس طرح 45 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبے کو وفاقی ٹیکسوں سے 453 ارب روپے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے وفاق کے قابل تقسیم وسائل سے 54 ارب روپے حاصل ہونگے۔

صوبے کو وفاقی حکومت سے بجلی کے خالص منافع کے 55 ارب روپے کے علاوہ قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے 151 ارب روپے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 108 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ یہ رقم موجودہ سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے 41 فیصد زائد ہے۔

وزیرخزانہ نے گریڈ ایک تا سولہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اور گریڈ سترہ سے بیس تک پانچ فیصد اضافے کااعلان کیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سال سے بڑھا کر 63 سال کردی گئی ہے۔ اس اقدام سے سالانہ 20 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کی صدارت میں ہوا۔

کابینہ نے نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی منظوری دی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.