Wednesday, 24 April 2024, 02:05:18 am
حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات متعارف کرارہی ہے:وزیر خارجہ
June 19, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات متعارف کرارہی ہے۔

برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر Rory سٹیورٹ سے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے نے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور ہم اس تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر نے باہمی دلچسپی کے معاملات میں اپنے ملک کے تعاون کا یقین دلایا۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.