Thursday, 25 April 2024, 06:37:14 pm
دوسری ٹور دی خنجراب سائیکل ریس27جون کو شروع ہوگی
June 19, 2019

دوسری ٹور دی خنجراب سائیکل ریس اس ماہ کی ستائیس تاریخ کو شروع ہوگی جو چار روز جاری رہے گی ،سائیکل ریس کے انعقاد کا مقصد دلکش شمالی علاقہ جات میں کھیلوں کو فروغ دینا اور سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنا ہے۔ سائیکل ریس گلگت سے شروع ہوگی اور طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد خنجراب ٹاپ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔بلوچستان ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اوراسلام آباد کے سائیکلسٹ ریس میں حصہ لیں گے جبکہ افغانستان اور سری لنکا سے دو عالمی ٹیمیں بھی اس مقابلے میں حصہ لیں گی۔ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد گلگت بلتستان میں مہم جوئی پر مبنی سیاحت متعارف کرانا اور مقامی نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ آج اسلام آباد میں ریس کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین نے کہا کہ مقابلے کے انعقاد کا مقصد گلگت بلتستان کے سیاحتی مواقع اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی سیاحت کے فروغ سے منسلک ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.