Thursday, 28 March 2024, 09:38:47 pm
بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بڑھتی شہادتوں کے واقعات کے خلاف اسلام آباد اننت ناگ میں مکمل ہڑتال
June 19, 2019

مقبوضہ کشمیر میں ممتاز اسلامی مفکر قاضی ناصر احمد کی شہادت کی پچیس ویں برسی اور ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بڑھتی ہوئی شہادتوں کے واقعات کے خلاف اسلام آباد اننت ناگ اور اس کے نواحی علاقوں میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال کی اپیل جموں و کشمیر امت اسلامی نے کی ہے۔ تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور سکول بند ہیں جبکہ علاقے میں گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل ہے۔پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں اپنے ایک بیان میں امت اسلامی کے بانی قاضی ناصر احمد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کو بہترین خراج عقیدت یہ ہے کہ ان کے مشن کو مکمل کیا جائے۔قاضی ناصر احمد کو1994 میں آج ہی کے دن نامعلوم مسلح افراد نے ضلع اسلام آباد کے علاقے Bun Dialgan میں شہید کردیا تھا۔ ادھر امت اسلامی کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قیادت کی رہائش گاہوں پر ظالمانہ کریک ڈائون اور قابض بھارتی انتظامیہ کی جانب سے حریت نواز قیادت کو بدنام کرنے کے حربوں کی سخت مذمت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.