Thursday, 25 April 2024, 03:08:27 am
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل، امیدواروں کی ابتدائی فہرست کی تیاری جاری
June 19, 2018

 آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن تھا۔ریٹرننگ افسروں کی طرف سے اب امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرمیں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کیلئے اکیس ہزار چارسوبیاسی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کی تین سوبیالیس نشستوں کیلئے ساٹھ ہزارتریسٹھ امیدوارانتخاب میں حصہ لیں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے پندرہ ہزارچارسوانیس کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یامسترد ہونے کے خلاف اپیلیں جمعے تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔اپیلٹ ٹریبونلز اس ماہ کی ستائیس تاریخ تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے جس کے بعد اگلے روزامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.