Tuesday, 23 April 2024, 06:28:36 pm
حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ابتدائی نمونہ پیش کردیا
May 19, 2021

،حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ابتدائی نمونہ پیش کردیا

اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین ، پارلیمانی امور کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان اور اطلاعات کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کیمٹی کے چیئرمین فیصل جاوید خان نے مشین کا ابتدائی نمونہ پیش کیا ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے اس ماڈل میں الیکشن کمیشن کی36شرائط پوری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین فوری انتخائی نتائج دے گی اور مقابل امیدواروں کے پاس دھاندلی کے الزامات لگانے کا کوئی جواز نہیں ہوگا ۔ وفاقی وزیر نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کو دعوت دی کہ پارلیمنٹ ہائوس میں رکھی گئی مشین کے کام کا جائزہ لے کر بہتری کی تجاویز دیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دنیا کے بیس ملکوں میں استعمال ہورہی ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا نمونہ تجاویز کیلئے بار ایسوسی ایشنز کے ارکان کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ملک میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی روش کا تریاق ثابت ہوگی۔ اس موقع پر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے سامنے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.