Tuesday, 02 June 2020, 09:24:09 am

مزید خبریں

 
بھارت کورونا وائرس صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے، راجہ فاروق حیدر
May 19, 2020

فائل فوٹو

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارت کورونا وائرس صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے کوئی بھی تشدد کشمیریوں کو ان کے اجتماعی مقصد سے ہٹا نہیں سکتا جس کیلئے انہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بحث کیلئے عید کے بعد حزب اختلاف کے ساتھ بیٹھے گی۔