Tuesday, 19 March 2024, 07:54:03 am
حکومت قبائلی علاقوں کے عوام کو مساوی مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے:تجزیہ کار
May 19, 2019

 

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قبائلی علاقوں کے عوام کو مساوی مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے کے عوام نے ملک میں امن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔خطے میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی دراندازی روکنے کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا منصوبہ ناگزیر ہے۔تجزیہ کاروں میں اے زیڈہلالی، ڈاکٹر طلعت وزارت اور رحیم اللہ یوسفزئی شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.