Thursday, 19 September 2019, 01:42:56 pm
حکومت گلگت بلتستان میں سرکاری شعبے کے اہم منصوبوں کی منظوری دے گی،خسرو
May 19, 2019

منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں سرکاری شعبے کے اہم منصوبوں کی منظوری دے گی۔

انہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔خسرو بختیار نے کہا ہ حکومت اگلے مالی سال میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے چار سو ارب روپے مختص کرے گی۔ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر کو سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور آئندہ بجٹ میں اہم منصوبوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔