Friday, 29 March 2024, 03:36:52 pm
بھارتی وزیراعظم کے دورے کیخلاف احتجاج کیلئے آج سرینگر میں بڑااحتجاجی مارچ کیاجائیگا
May 19, 2018

file photo

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے مجوزہ دورے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے آج سرینگر کے تاریخی لال چوک کی طرف ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی۔

احتجاج کی اپیل سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک پرمشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی۔

قیادت نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں نریندرمودی کے مجوزہ دورے کامقصد دنیا کو اس بات کاغلط تاثر دینا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی جمہوریت کے تحت خوش ہیں جبکہ حقیقت میں بھارت نے مقبوضہ وادی کو جہنم بنادیاہے۔

حریت رہنمائوں اورتنظیموں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی چھتوں اور دوسری جگہوں پراحتجاج کے طورپر سیاہ پرچم لہرائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.