Thursday, 25 April 2024, 01:02:45 pm
صدر کا ڈیری کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور
April 19, 2021

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی مجموعی پیداوار میں اضافے،خوراک کا تحفظ یقینی بنانے اور غربت کے خاتمے کیلئے ڈیری کی صنعت کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ڈیری کی صنعت کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیری کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کے حصول پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیری کی صنعت برآمدات میں اضافے کے ذریعے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔صدر نے ڈیری کی صنعت کے پروڈیوسرز اور پراسیسرزکو سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے حکومت کے تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے متعلقہ فریقوں سے کہا کہ وہ ڈیری کے شعبے کی ترقی کے لئے ایک قومی حکمت عملی اور مستقبل کی پالیسی تیار کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.